ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار نے میونسپل کمیٹی میں جھاڑو لگا کر ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا، یہ صفائی مہم 20فروری تا26فروری 2023تک بھر پور طریقے سے منایا جارہا ہے،اس سلسلہ میں عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے شہر کے اہم چوکوں پر آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں ۔
اس موقع پر سی او میونسپل کمیٹی، متعلقہ محکموں کے افسران، الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے نمائندگان،سول سوسائٹی اور این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ا س موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع کو صاف ستھرا اور گندگی سے پاک بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
صفائی کا یہ مشن تمام اداروں اور شہریوں کے تعاون سے کامیاب بنایاجائے گا۔ انشاءاللہ ضلع سے گندگی کا خاتمہ کر کے ہفتہ صفائی کو بھر پور انداز میں کامیاب بنائیں گے۔انہوںنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس صفائی مہم میں انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں تا کہ شہر کو صحیح معنوں میں صاف ستھرا بنایا جا سکے