سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، ایم این اے چوہدری مونس الٰہی کی کنجاہ میں رہائشگاہ پر چھاپے مارنے والے 195 پولیس آفیسران و اہلکاروں کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی پٹیشن دائر کر دی گئی
رٹ پٹیشن کنجاہ ہاؤس کے سیکورٹی انچارج محمد ریاض نے ایڈیشنل سیشن جج گجرات عرفان سعید کی عدالت میں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈی پی اوگجرات سید اسد مظفر،ایس پی انوسٹی گیشن گجرات مزمل حسین، ڈی ایس پی صدر گجرات اکرم گوندل، ڈی ایس پی لالہ موسیٰ محمد اکرم نے 11ایس ایچ اوز نے چھاپہ مارا
11ایس ایچ اوز انجم شہزاد، محمد اختر، سرفراز احمد رانجھا، لیاقت گجر، بلال نعیم شاہ، عدنان شہزاد، صغیر احمد، اعجاز بھٹی، انچارج ایلیٹ فورس سمیت اسلحہ سے مسلح 180یونیفارم میں ملبوس اہلکارسڑھیاں لگا کر، دیواریں پھلانگ کر، بیرونی دروازے کا تالہ توڑ کر بغیر کسی قانونی جواز کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رہائشگاہ کے اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے 36سے زائد ملازمین کو حبس بے جامیں رکھتے ہوئے ایک کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا
رہائشگاہ سے تلاشی کے دوران سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈنگ سسٹم، ٹیلی فون ایکسچینج، لیپ ٹاپ، موبائل، پاسپورٹ، فون چارجر، نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں درخواست گزار ریاض سکنہ نوشہرہ بھٹیاں ضلع منڈی بہاوالدین نے موقف اپنایا کہ اندراج مقدمہ کیلئے مقامی پولیس آفیسران کو درخواست دی گئی مگر 2ہفتوں کے بعد بھی تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی لہٰذا زیر دفعہ 22-A/Bکے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں جس پر عدالت نے آئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ، ایس پی کمپلینٹ سیل سے28فروری کو رپورٹ طلب کر لی