ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین نے میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ کا اچانک دورہ کی
اس دوران طبی سہولیات کا جائز ہ لیا، ایم ایس ڈاکٹر اظہر احسان بٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل، آپریشن تھیٹر ، ڈسپنسری کا جائزہ لیا انہوں نے ہسپتال کی سیکیورٹی اور پارکنگ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کہا کہ شہریوں کو صحت عامہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شام ہے،مریضوں کی دیکھ بھال، طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہسپتال میں صحت عامہ کی سہولیات کے حوالے سے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔