صوبائی زکوٰة پنجاب لاہور کی ہدایت پر دفتر ضلعی زکوٰة کمیٹی منڈی بہاوالدین میں”زکوٰة ڈے“ منایا گیا۔
آڈٹ آفیسر مدثر رفیق نے دفتری و فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ زکوٰة کے پروگرامزکےمتعلق اپنے حلقہ کے کاروباری اور صاحب حثیت لوگوں کو محکمہ زکوٰة کی سکیم بارے آگاہی دیں اور ترغیب دیں کہ اپنی زکوٰة رضاکارانہ طور پر محکمہ کے مجوزہ اکاؤنٹس میں جمع کروائیں تاکہ محکمہ کی سکیمز کومزید بہتر انداز سے چلایا جاسکے۔
انہوں نے کاروباری اور صاحب حثیت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکوٰة کی ادائیگی کیلئے حکومت کے نظام زکوٰة پر اعتماد کرتے ہوئے غریب، نادار اور دکھی انسانیت کی مدد کیلۓ اپنی زکوٰة رضاکارانہ طور پر محکمہ زکوٰة کے مقرر کردہ بنک اکاؤنٹس میں جمع کروائیں تاکہ محکمہ زکوٰة کی سکیموں کو مزید بہتر انداز سے چلایا جاسکے۔
اس موقع پر عوام الناس میں زکوٰة کے حوالے سے پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور کاروباری، صاحب حیثیت اور مقامی افراد کے ہمراہ آگاہی واک بھی منعقد کی گئی