ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال کی ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور کھاد ڈیلروں کے خلاف بھرپور کاروائی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال نے میانہ گوندل ، قادرآباداور منڈی بہاوالدین میں 5کھاد ڈیلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے
استغاثہ جات مختلف تھانوں میں جمع کروا کر ایف آئی آرز درج کروا دی ہیں۔ ایک ڈیلر کی 130یوریا بیگز کوقبضے میں لے کر حکومتی نرخوں پر کاشت کاروں کو فروخت کر دیا گیاجبکہ پھالیہ میں ایک ڈیلر کو 20ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اسی طرح ذخیرہ اندوزی پر ایک گودام کو سیل کر دیا گیا،
یاد رہے کہ یوریا کھاد اور چینی کی بلیک مارکیٹنگ پر ڈیلران کے خلاف مقدمات اور بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے ڈیلران کو خبردار کیا کہ وہ ہر صورت اپنی دکانوں پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں کریں اور اپنا سٹاک ریکارڈ مکمل رکھیں اور صرف مقر رکردہ نرخوں پر یوریا کھادکی فروخت کریں، بصورت دیگر اسی طرح کاروائیاں عمل میںلائی جائیں گی