ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت تمام محکموں کے ضلعی افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضی،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنر(ہیڈکوارٹر) وحید حسن گوندل، سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ ضلع کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔
ضلع کے سرکاری اداروں کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع میں انتظامی فرائض کی ادائیگی کے لئے افسران و اہلکاران متحرک رہیں اور اپنے فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی کے لئے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں اور عام آدمی کے مسائل کے حل اور زندگی میں آسانی کے لئے مثبت اقدامات کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں کے سربراہان اور اہلکاران دفاتر میں اپنی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ سرکاری امور کے حل کیلئے دفاتر میں آئے ہوئے لوگوں کو انتظار کی زحمت سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کے ہیلتھ سیکٹر، ایجوکیشن، ایم سیز سروسز سمیت دیگر اداروں میں پبلک سروس ڈلیوری سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے۔
ضلعی محکموں کے سربراہان عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کیلئے میرٹ اور دیانتداری کو اپنا شعار بنائیں، دفاتر میں کرپشن سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی اور ان پر عوامی اعتماد کو بحال کرنے کے سلسلہ میں عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے ساتھ سروس ڈیلیوری کے معیار میں بھی واضح بہتری لا ناہو گی، افسران اپنے دفاتر میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر افسران کی دفاتر میں حاضری کو چیک کیا جائے گا اور ان کی کارکردگی کو مانیٹر بھی کیا جائے گا، سرکاری امور کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہ کی جائے گی