گجرات میں قتل کی وارداتوں میں اضافہ 6 دنوں میں 5 افراد قتل
گجرات:سریعہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان قتل گزشتہ 6 روز میں پانچ قتل کی وارداتوں میں نصف درجن کے قریب شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار گیا بڑھتی قتل کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف وہراس ،شہری عدم تحفظ کا شکار مقتول کو حجام کی دکان سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا 30سالہ نوجوان کی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے مقتول کی شناخت 30سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی ہے ڈی ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس سمیت فرنزاک ٹیمیں موقع پر شواہد اکٹھے کررہی ہیں دوسری جانب پولیس نے نامعلوم افراد پر قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے