گجرات. ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری یکم مارچ سے شروع کی جارہی ہے
ڈیجیٹل مردم شماری میں افراد کی تعداد اور ماہانہ آمدنی کی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہر گھرانے کی جیوٹینگنگ کی جائے گی،پاک فوج،پولیس سمیت تمام محکمے مردم شماری میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردم شماری کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مردم شماری کے لئے ماسٹر ٹرینرز اور تمام فیلڈ اسٹاف کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا، تمام اسٹاف کو ڈیجیٹل ٹیبلٹ فراہم کردئیے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈیجٹیل مردم شماری میں شہری 3 مارچ تک پورٹلwww.self.pbs.gov.pk پر جاکر خود بھی اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کرسکتے ہیں، شہریوں کو پورٹل پر اپنے ڈیٹا کا اندارج کے بعد ایک کوڈ جاری کیا جائے جوکہ فیلڈ وزٹ کے دوران کوڈ مردم شماری کرنے والے اہلکار کو بتایا جائے گا اور آپ کی تمام معلومات مردم شماری میں شمار ہوجائیں ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مردم شماری کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں انتظامات کی نگرانی کریں اور پولیس مردم شماری ٹیموں کو فول پر پروف سیکورٹی یقینی بنائے, شہری مردم شماری کے لئے آئی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنرز حیدر عباس ،محمد اکمل ، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب ، ڈسٹرک سینسس کوآرڈینیٹر محمد اسد اس موقع پر موجود تھے ۔