اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج نے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کے دوران زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے ایک بھٹہ خشت مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ دو بھٹہ خشت مالکان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کی ہدایت پر اے سی پسرور قمر محمود منج نے بن باجوہ اور ننگل شریف میں مختلف بھٹہ خشت کی چیکنگ کی اس دوران زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اتحاد بھٹہ خشت ننگل شریف کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ لال دین بھٹہ خشت بن باجوہ اور ننگل شریف بھٹہ خشت ننگل شریف کے مالک پر پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔