سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات نے بغیر فٹنس/روٹ پرمٹ چلنے والی 16کمرشل گاڑیوں کے چالان کر دیے ہیں، ایک کو تھانے میں بند کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے نے موٹر وہیکل ایگزامینر اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ مختلف روٹس پر چلنے والی کمرشل گاڑیوں کی چیکنگ کی اس دوران بغیر روٹ پرمٹ و فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی 16کمرشل گاڑیوں پر 28ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا گیا، ایک گاڑی کو تھانہ میں بند کیا گیا جبکہ 15گاڑیوں کے مالکان کو کمپوٹرائزڈ وہیکل انسپکشن سنٹر سے فٹنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔