ترکی سے اٹلی جانیوالی کشتی ڈوب گئی، پاکستانیوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق
غیرقانونی مہاجرین کی کشتی ترک شہر ازمیر سے اٹلی جاتے ہوئے گہرے سمندر میں حادثے کا شکار ہوئی، برطانوی میڈیا
ترکی سے اٹلی جانیوالی کشتی ڈوب گئی، پاکستانیوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے
استنبول.. ترکی سے غیر قانونی طریقے سے اٹلی جانیوالی کشتی ڈوب گئی، پاکستانیوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق غیرقانونی مہاجرین کی کشتی ترک شہر ازمیر سے اٹلی جاتے ہوئے گہرے سمندر میں حادثے کا شکار ہوئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ترکی سے اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 58 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ غیرقانونی مہاجرین کی کشتی ترک شہر ازمیر سے اٹلی جاتے ہوئے گہرے سمندر میں حادثے کا شکار ہوئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر تباہ ہوئی اور اس کا ملبہ آج اٹلی کے ساحل پر پہنچا۔
سوشل میڈیا پر حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار مبینہ پاکستانیوں کی تصاویر اور دیگر دستاویزات زیر گردش ہیں تاہم اس کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
اٹلی کے حکام کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 58 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ ہلاک غیرقانونی مہاجرین کا تعلق پاکستان، افغانستان اور صومالیہ سے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کئی افراد کی لاشیں تیرتے ہوئے ساحل پر پہنچیں، کشتی میں 120 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 81 کو بچا لیا گیا ہے اور باقی کی تلاش کیلئے سمندر میں آپریشن جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہے اور باقی کی تلاش کے لئے سمندر میں آپریشن جاری ہے حکام کا کہنا ہے کہ 22 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں