ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت محکمہ سکول ایجوکیشن کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد،سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک ،ڈی اوز ،ڈپٹی ڈی اوز، اے ای اوز اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شر کت کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم منڈی بہاوالدین کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ تعلیم سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں اور ضلع کو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا حامل ضلع بنانے کے لیے تمام انڈیکٹرز اور اہداف کو مکمل کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور اساتذہ مزید محنت ،لگن اور جانفشانی سے طلباءو طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اپنی کاوشوں میں تیزی لائیں۔انہوںنے باور کرایا کہ اے ای اوز لاگ رجسٹر میں حاضری لگا کر سکولوں کے دورے کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وہ خود بھی سکولوں کے دورے کے دوران ان چیزوں کو مانیٹر کریں گے