ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے ڈیجیٹل مردم شماری کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و فوکل پرسن ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر وحید حسن گوندل سمیت و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوئے۔
اس موقع پر یکم مارچ سے یکم اپریل 2023تک جاری رہنے والی خانہ و مردم شماری کے لیے ٹرانسپورٹیشن، سکیورٹی و دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے 735افراد کی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں اور متعلقہ افسران کو ٹیبلٹس فراہم کر دئیے گئے ہیں
جبکہ 10فیصد سٹاف ریزرو بھی رکھا گیا ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع اور تحصیل لیولز پر کنٹرول روم بھی قائم کر دئیے گئے ہیں اور تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مردم شماری ایک اہم قومی فریضہ ہے لہذا بہترین نتائج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔
خانہ و مردم شماری مہم کی کامیابی کے لئے ہر شخص کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ایس او پیز کے تحت تمام تر مرحلے کو ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں بر وقت مکمل کیا جائے۔نمائندہ برائے ڈیجیٹل مردم شماری نے مردم شماری کیلئے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ بھی اد اکیا