ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری یکم مارچ 2023 سے شروع کی جارہی ہے جوکہ یکم اپریل تک جاری رہے گی
ڈیجیٹل مردم شماری میں افراد کی تعداد اور ماہانہ آمدنی کی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہر گھرانے کی جیوٹینگنگ کی جائے گی
،پاک فوج،پولیس سمیت تمام محکمے مردم شماری میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے، شہری مردم شماری ٹیموں سے مکمل تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردم شماری کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مردم شماری کے لئے ماسٹر ٹرینرز اور تمام فیلڈ اسٹاف کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا، تمام اسٹاف کو ڈیجیٹل ٹیبلٹ فراہم کردئیے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈیجٹیل مردم شماری میں شہری 3 مارچ تک پورٹلwww.self.pbs.gov.pk پر جاکر خود بھی اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کرسکتے ہیں،
شہریوں کو پورٹل پر اپنے ڈیٹا کا اندارج کے بعد ایک کوڈ جاری کیا جائے جوکہ فیلڈ وزٹ کے دوران کوڈ مردم شماری کرنے والے اہلکار کو بتایا جائے گا اور آپ کی تمام معلومات مردم شماری میں شمار ہوجائیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مردم شماری کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں انتظامات کی نگرانی کریں اور پولیس مردم شماری ٹیموں کو فول پر پروف سیکورٹی یقینی بنائے, شہری مردم شماری کے لئے آئی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، لیفٹنٹ کرنل نسیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنرز حیدر عباس،ساجد منیر کلیار،محمد اکمل ، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب ، ڈسٹرک سینسسز کوآرڈینیٹر محمد اسد اس موقع پر موجود تھے ۔