گجرات ،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہر بھر میں صفائی، ویسٹ مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے ،
سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنائی جائے، فرائض میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سینٹری سپروائز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا شہر کو صاف اور خوبصورت رکھنے میں میونسپل کارپوریشن گجرات اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے، جمعہ کے روز روڈ کی صفائی اور باقی 7 روز گلی محلوں کی صفائی یقینی بنائی جائے،سپروائز کے علم میں لائے بنا 2 روز سے زائد ڈیوٹی سے غائب رہنے والے سٹاف ورکر و عملہ کو نوکری سے فارغ کردیا جائے انہوں نے کہا کہ پارکس،گرین بیلٹس، میڈیز کی صفائی یقینی بنائی جائے، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات محمد فیاض وڑائچ، چیف سینٹری انسپکٹر نصراللہ کنگ اس موقع پر موجود تھے۔