گجرات ،جنڈانوالہ 3 افراد کے قتل کیس کا فیصلہ ملزم کو 3 بار سزائے موت، 30 لاکھ روپے جرمانہ
کھاریاں کے نواحی علاقہ جنڈانوالہ میں 11 اپریل 2019 کو ڈیرہ سے گھر جاتے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کرکے 3 افراد قاسم عباس ارشد، محمد عثمان افضل، محمد ارفاس کو قتل کر دیا تھا تھانہ کھاریاں کے ایس ایچ او سرفراز انجم سیکھو، تفتیشی افسر ارسلان اشرف چیمہ، آصف اختر کو واقع کی شہادتیں ضائع کرنے اور ملزمان سے مبینہ طور پر پیسے لیکر کیس خراب کرنے پر آئی جی پنجاب عارف نواز نے واقع کا نوٹس لیا اور ثابت ہونے پر دفعہ 201 کے تحت ملزم نامزد کیا گیا
سرفراز انجم سیکھو اور اس کے ساتھی آفیسرز 4 سال اس کیس میں بطور ملزم پیش ہوتے رہے
کھاریاں کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج امیر مختار گوندل نے ملزم عدنان طارق کو 3 بار سزائے موت اور 30 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دے دی جبکہ دوسرا ملزم سلیمان طارق تا حال اشتہاری
سرفراز انجم سیکھو، ارسلان اشرف چیمہ اور آصف اختر کو بری کر دیا