گجرات(شاہد بشیر کمبوہ) چوہدری پرویز الہی کی رہائش گاہ کنجاہ ہاوس پر پولیس کے چھاپوں کیخلاف رٹ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج گجرات عرفان سعید نے کی
ڈسٹرکٹ کمپلینٹ افیسر گجرات کی جانب سے اندارج مقدمہ کےلیے دائر رٹ کا جواب داخل کروادیا گیا درخواست گزار محمد ریاض کے وکیل سابق صدر گجرات بار چوہدری شمشاد الله ملہی ایڈووکیٹ کی جانب سے دوران سماعت قانونی نقطہ اٹھایا گیا کے ایس پی انویسٹی گیشن گجرات رٹ مذکورہ میں بذات خود الزام علیہ ہے وہ اپنے ہی خلاف دائر رٹ کی تفتیش یا رٹ کا جواب کیسا داخل کرسکتا ہے عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے اعتراض سے اتفاق کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن گجرات/ڈسڑکٹ کمپلینٹ افیسر کی جانب سے داخل کئے گئے رٹ کے جواب کو مسترد کردیا
عدالت نے RPO گوجرنوالہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی گجرات پولیس نے جواب داخل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کے یکم فروری کو تھانہ ککرالی کے مقدمہ نمبر 11/23 میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلئے جبکہ 6 فروری کو تھانہ FIA لاہور کے مقدمہ نمبر 10/23 میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلئے ریڈ کیے تھے
مذکورہ بالا چھاپوں کے متعلق تھانہ کنجاہ کے روزنامچہ میں اندارج ہے کنجاہ ہاوس پر مارے جانے والے چھاپے حسب ضابطہ تھے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا
یادرہے کے کنجاہ ہاوس کے سیکورٹی سپروائزر محمد ریاض نے غیر قانونی ریڈز پر ڈی پی او گجرات،ایس پی انویسٹی گیشن گجرات،ڈی ایس پی صدر گجرات،ڈی ایس پی لالہ موسی،8 تھانہ جات کے ایس ایچ اوز،انچارج ایلیٹ فورس سمیت تقریبا 200 پولیس ملازمین کے خلاف اندارج مقدمہ کی رٹ دائر کررکھی ھےدرخواست گزار کے وکیل چوہدری شمشاد الله ملہی ایڈووکیٹ نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کے کنجاہڑی ہاوس پر تمام تر چھاپے غیر قانونی ہیں اس میں ملوث ملزمان کے خلاف اندارج مقدمہ کے لئے ہر فورم پر جائیں گے تاکہ انصاف کا بول بالا ہوسکے