اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ عادل عمر وڑائچ نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا افتتاح مہتاب چوک پھالیہ میں راں بیکرز شاپ پر پہلا نمبر لگا کر دیا گیا, اس موقع پر محکمہء شماریات کے افسران و دیگر سٹاف اور میڈیا نمائندوں نے بھی شرکت کی .
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ عادل عمر وڑائچ نے محکمہء شماریات کے عملہ کے ہمراہ مجموعی طور پر ساتویں جبکہ پہلی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کا آغاز کردیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ عادل عمر وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پھالیہ میں ٹوٹل سرکل کی تعداد 45 اور بلاک کی تعداد 542 ہے۔جبکہ سرکل سپروائزر کی تعداد45،شمار کنندگان کی تعداد271 اورخواتین شمارکنندگان سٹاف کی تعداد 33 اور تین خواتین سپروائزر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گی
اور اس سلسلہ میں تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کر دیا کیا گیا ہے جس میں بیک وقت 7 آپریٹرز فیلڈ سٹاف کی راہنمائی کے لئے 24/7 موجود رہیں گے۔سرکل کی سطح پر ایک پولیس اور ایک آرمی کا جوان فیلڈ سٹاف کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ پولیس کی طرف سے چارج کی سطح پر دو پولیس کانسٹیبل موٹر سائیکل پر گشت اور پاک آرمی کی طرف سے بھی سرکل کی سطح پر کیو، آر ، ایف کی گاڑیاں سٹاف کے ہمراہ گشت پر رہیں گی۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ قومی فریضہ کی ادائیگی میں فیلڈ سٹاف کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ڈیجیٹل مردم شماری کا کام احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے