پتنگ بازی، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے متعلق آگاہی مہم جاری!
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کے ہمراہ گورنمنٹ زمیندار سکول اورکالج کا وزٹ کیا۔طلباء کو پتنگ بازی،آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے نقصانات کے متعلق لیکچر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدائیت پر ضلعی انتظامیہ اور گجرات پولیس کی پتنگ بازی،آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف آگاہی مہم جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید اسد مظفر اور ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ زمیندار سکول اور کالج کا دورہ کیا۔جہاں پر انہوں نے طلباء کو پتنگ بازی،آتش بازی اور ہوائی فائرنگ سے ہونے نقصانات کے متعلق لیکچر دیا۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئی کہاکہ آپ قوم کا مستقبل ہیں۔اپنے اندر اچھی اخلاقی اقدار کو پروان چڑھائیں۔اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں۔غیر قانونی اورغیر اخلاقی سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پتنگ بازی،آتش بازی اور ہوائی فائرنگ سے ابتک کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے۔ پتنگ بازی،آتش بازی اور ہوائی فائرنگ غیر قانونی افعال ہیں۔گجرات پولیس ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیاں کر رہی ہے۔زمہ دار شہری ہونے کے ناطے اور اپنے ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں ۔ اگر آپ کے علاقے میں پتنگ بازی،آتش بازی یا ہوائی فائرنگ ہو تو اسکی فوری اطلاع پولیس ایمرجنسی نمبر 15پر دیں۔