پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے 90 روز میں الیکشن کروانے کے احکامات کے بعد الیکشن لڑنے کے خواہشمند بھرپور سیاسی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں پی پی 31 گجرات کے صوبائی اسمبلی حلقہ سے اس وقت سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری خالد اصغر گھرال الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں
چوہدری خالد اصغر گھرال دو دفعہ ممبر صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں جبکہ اس بار وہ بڑے سالوں کے بعد دوبارہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں چوہدری خالد اصغر گھرال کا گھرانہ ضلع گجرات کے سیاسی گھرانوں میں سے ایک ایسے گھرانہ ہے جو قابل پڑھا لکھا اور شرافت خدمت تابعداری کا آئینہ دار ہے
چوہدری خالد اصغر گھرال 20 سال سے زائد عرصہ سے عوامی رابطوں میں ہیں اور اپنی قیادت چوہدری پرویز الٰہی چوہدری مونس الٰہی چوہدری وجاہت حسین چوہدری حسین الٰہی کے شانہ بشانہ نظر آتے ہیں بڑے لمبے عرصے کے بعد ان کا دوبارہ پی پی 31 سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کو عوامی حلقوں نے بے حد سراہا ہے
چوہدری خالد اصغر گھرال صرف پی پی 31 ہی نہیں بلکہ ضلع بھر میں ہمشیہ غمی خوشی میں نظر آتے ہیں اور عوامی رابطوں میں ہمشیہ رہے ہیں چوہدری خالد اصغر گھرال پی پی 31 میں مضبوط ووٹ بنک کے حامل ہیں اور چوہدری برادران کے قابل فخر بااعتماد ساتھیوں میں شامل ہیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سب سے زیادہ قریب ہیں
جبکہ چوہدری وجاہت حسین چوہدری حسین الٰہی کے ساتھ اُن کا تعلق بہت گہرا ہے چوہدری خالد اصغر گھرال کے والد محترم چوہدری اصغر علی گھرال مرحوم ضلع گجرات کے تمام حلقوں میں نمایاں اہمیت کے حامل تھے چوہدری خالد اصغر گھرال اس بار چوہدری برادران کے پینل میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے بطور امیدوار صوبائی اسمبلی الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں چوہدری خالد اصغر گھرال کے ساتھ پی پی 31 میں عوامی طاقت ہے
چوہدری خالد اصغر گھرال کی اس وقت پی پی 31 میں عوامی رابطہ مہم کا جادو سر چڑھ کر بول رہا چوہدری خالد اصغر گھرال کا اس وقت چوہدری برادران کے پینل میں پلڑا بھاری نظر آرہا ہے اس بار عوامی حلقوں کی بھی یہی رائے آرہی ہے کہ اس بار چوہدری برادران کی جانب سے چوہدری خالد اصغر گھرال کو پی پی 31 سے پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار بنایا جائے یاد رہے چوہدری خالد اصغر گھرال نے ساری زندگی شرافت اور اصولوں پر قائم رہتے ہوئے سیاست کی انہوں نے ہمشیہ جلسے جلوسوں اجتماعات میں سلجھی اور دانشمندانہ تقریر کی کبھی ایسے الفاظ کا چناؤ نہیں کیا جس سے تکبر غرور نظر آئے انہوں نے عاجزی انکساری کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا چوہدری خالد اصغر گھرال نے ساری زندگی چوہدری برادران کے ساتھ وفا کی کبھی سیاسی بلیک میلنگ نہیں کی بلکہ اپنی سیاسی بصیرت اور خاندانی روایات کو اپنایا اور چوہدری برادران کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے