روایتی پنکھوں کی پیداوار اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
توانائی کی بچت کیلئے زیادہ بجلی استعمال کرنیوالے روایتی پنکھوں کی پیداوار پر یکم جولائی 2023سے پابندی عائد کر دی جائے گی
اسلام آباد،،روایتی پنکھوں کی پیداوار اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، توانائی کی بچت کیلئے زیادہ بجلی استعمال کرنیوالے روایتی پنکھوں کی پیداوار پر رواں سال سے پابندی عائد کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں توانائی کی بچت کیلئے گرمیوں کی آمد پر اہم فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سفارشات پر توانائی کی بچت کی قومی پالیسی کے تحت ملک میں زیادہ بجلی استعمال کرنیوالے روایتی پنکھوں کی پیداوار پر یکم جولائی 2023سے پابندی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جس کا باضابطہ ایس آر او جلد جاری کردیا جائے گا۔
ملک میں صرف80واٹس سے کم بجلی پر چلنے والے پنکھوں کی پیداوار کی اجازت دی جائے گی۔
ملک میں اسٹار ریٹنگ درجہ اول میں آنے والے پنکھوں کی پیداوار اور فروخت کی اجازت ہوگی جو80واٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں جبکہ اے سی انورٹرز کے حامل پنکھوں کا شمار اسٹار ریٹنگ درجہ پانچ کے پنکھوں میں کیا جاتا ہے جو45سے50واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں۔ کفایت بخش پنکھوں کے فروغ کیلیے عوام کو اقساط میں پنکھے فراہم کرنیکی تجویز بھی زیر غور ہے جن کی قیمت پاور یوٹیلیٹی کمپنیوں کے بلوں کے ذریعے اقساط میں وصول کی جائیگی، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کم از کم ایک گھر میں ایک کفایت بخش بجلی کا پنکھا ضرور استعمال کیا جارہا ہو۔
روایتی پنکھوں کی پیداوار اور فروخت ..
روایتی پنکھوں کی پیداوار اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ