ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ ادریس افضل کی میرج ہال اونرز سے سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی میٹنگ اسموقع پر میرج ہال مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ ادریس افضل نے آتش بازی ہوائی فائرنگ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ جہاں قانونی جرم ہے
وہیں ہوائی فائرنگ سے شادیوں میں بہت بڑے حادثات بھی رونما ہوتے ہیں ۔اپنے گارڈز کو شادیوں میں جیب کتروں پر خصوصی نظر رکھنے کی تلقین کریں اگر کوئی بھی مشکوک یا مسلحہ شخص نظر میں آئے تو فورا میرے ذاتی نمبر یا 15 پر فوری کال کریں
میرج ہال مالکان میں چوہدری عامر فاروق، عبداللہ رفیق صراف، چوہدری عنایت رسول، ملک شبیر اعوان سرخپور ،حاجی سمیع الدین چوہدری، عبدالقیوم کھٹانہ، ملک حاجی شبیر ،ملک وقاص، محمد یونس قلعہ اسلام نگر، ودیگر بھی موجود تھے
اس موقع پر میرج ہال مالکان نے ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ ادریس افضل کو یقین دہانی کروائی کہ انشاء اللہ قانون کی پاسداری پہلے بھی کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے جرائم پیشہ عناصر کی نشاہدہی ہمارا فرض ہے ہم محمکہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں