گجرات ایف آئی اے کا جلالپورجٹاں کے قریب غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ، مار کر 4 ملزمان گرفتار کرلیا،دوران چھاپہ ایک کروڑ سے زائد ملکی و غیر ملکی رقم برآمد ہوئی ہے
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےگرفتار ملزمان میں آصف رفیق،عبدالقادر،عقیل بٹ اور عثمان علی شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 34 لاکھ 89 ہزار روپے روپے برآمد ہوئے
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرور وڑائچ کا کہنا ہےملزمان کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی امریکی ڈالر،یورو، پاونڈز،سعودی ریال،عمانی ریال،ملائیشین رنگیٹ شامل ہیں غیر ملکی کرنسی میں ملزمان سے 53 سو امریکی ڈالر، 22 ہزار 8 سو یورو، 4 سو پاؤنڈ ، 31 ہزار 9 سو 3سعودی ریال،12 ہزار 8سو 50 درہم،2 ملائیشین رنگیٹ،7 سو 83 عمانی ریال و دیگر کرنسی برآمد ہوئی ہے
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرور وڑائچ کا کہنا ہے گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں گرفتار ملزمان کی مدد سے دیگر غیر قانونی کرنسی کاروبار کرنیوالے نیٹ ورک کی گرفتاری سامنے آئے گی،
1 تبصرہ
Hi there, just became aware of your blog through Google, and found that it’s really informative.
I am gonna watch out for brussels. I will appreciate if you continue this in future.
Numerous people will be benefited from your writing.
Cheers! Najlepsze escape roomy