اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ عادل عمر وڑائچ کا تجاوزات مافیا کے خلاف ، متعدد دوکانداروں کو جرمانوں کے ساتھ وارننگ جاری، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ عادل عمر وڑائچ نے میونسپل کمیٹی عملہ اور پولیس نفری کے ہمراہ تجاوزات مافیا کے خلاف پاہڑیانوالی مین بازار میں آپریشن کیا اور تجاوزات کی مرتکب 22 دوکانیں سیل کردیں
اس موقع پر انہوں نے متعدد ہوٹلز اور فاسٹ فوڈ شاپس مالکان کو جرمانوں کے ساتھ وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ تجاوزات کے مرتکب دوکانداروں کو مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی
لہٰذا بہتری اسی میں ہے کہ خریداری کے لیے بازاروں میں آنے والے افراد بالخصوص خواتین اور بچوں کے لئے پریشانی کا باعث نہ بنیں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ عادل عمر وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ بازاروں کا رخ کرنےوالے عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور تجاوزات کے خاتمے تک وقتاً فوقتاً آپریشن جاری رہے گا