وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر پنجاب حکومت کے سپیشل رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے تحصیل پھالیہ اور ملکوال میں مختلف فری آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کر کے تمام تر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
اور مستحق افراد میں فری آٹا تقسیم کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ تحصیل پھالیہ میں 14 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جبکہ تحصیل ملکوال میں 10 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ، جہاں مستحق خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کے اس غریب دوست منصوبہ کو انسانی ہمدردی کے تحت چلایا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مفت آٹے کی فراہمی میں میرٹ اور شفافیت برقرار رکھی جائے اور خواتین اور بزرگ افراد کا احترام کیا جائے اور انہیں مفت آٹے کی فراہمی آسان بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مستحق شہریوں کو مفت آٹا کی فراہمی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے۔ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور حقدار کو اس کا حق پہنچایا جائے گا