شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا بڑا وار،آئی ایس آئی بریگیڈیئر ڈرائیور سمیت شہید،7 اہلکار زخمی
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا پاکستان کے پاک فوج پر بڑا وار کیا گیا شمالی وزیرستان میں گھات لگائے دہشتگردوں کے حملے سے پاکستان خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر اپنی ٹیم کے ہمراہ واپس آرہے تھے کہ دہشگردوں نے فائرنگ شروع کردی
دہشگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفے کمال ڈرائیور سمیت شہید ہوگئے جبکہ 7 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے بریگیڈئر مصطفیٰ کمال برکی اوران کی ٹیم نے دہشت گردوں کادلیرانہ اندازمیں مقابلہ کیا ہے
ذرائع کا مزید کہنا ہے شہید افسر افغانستان میں ایک اہم میٹنگ سے واپس آرہے تھے کہ دہشت گردوں نے شام 4 بجے انگور اڈا اور وانا کے راستے میں گھات لگا کر حملہ کیا