پاکپتن میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے ساتھیوں سے مل کر7افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان اندوناک واقع کے بعد ملزمان فرار ہوگئے
پاکپتن کے نواحی گاؤں بڑی راکھ میں جائیداد کے تنازعہ پر مبینہ طور پر بھائی نے ساتھیوں سے مل کر سحری کے وقت گھر میں گھس کر فائرنگ کے ماں،بیوی سمیت بچوں کو قتل کردیا
قتل ہونیوالوں میں ماں بشراں بی بی،بیٹا شیرباز،افتخار اور اس کی بیوی آسیہ بی بی،دوبیٹے 9سالہ احد،11سالہ احمد اور22سالہ بیٹی شامل ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پاکپتن حسن اقبال تھانہ صدر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے
ترجمان پاکپتن پولیس ترجمان کاکہنا ہےابتدائی تحقیقات میں واقعہ جائیدار کتے تنازعہ پر پیش آیا ،جس پر بھائی نے مبینہ طور پرسرور نامی بھائی سمیت ماں ، بھابھی اور بچوں سمیت 7 افراد کو قتل کردیا
ڈی پی او پاکپتن حسن اقبال نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں ملزمان کی گرفتار ی کیلئے پولیس چھاپے مارہی ہے