ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ور ک نے ضلع بھر کیلئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر تے ہوئے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخون پر عملدرآمد یقینی بنائیں نیز اوور چارجنگ کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے
،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس فکس ایشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ ڈی او انڈسٹریز ڈاکٹر محمد اکرم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز بھی اس موقع پر موجود تھے
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ور ک کی طرف سے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق10کلو گرام آٹے کا تھیلہ1158 روپے، بناسپتی گھی کی فی کلو گرام قیمت پیکٹ کی طرف سے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق ہوگی
سپر باسمتی چاول290روپے، دال چنا باریک210روپے کلو، دال چنا موٹی220روپے کلو، دال مسور موٹی250روپے کلو، دال ماش چھلکا365روپے کلو،دال ماش دھلی420روپے کلو،دال مونگ دھلی 240روپے،کالے چنے (موٹے)210روپے کلو، سفیدچنے موٹا320روپے کلو،بیسن 230روپے کلو، سرخ مرچ پرنٹ شدہ قیمت کے مطابق، مٹن1320روپے کلو،بیف 700 روپے کلو، دودھ140روپے لٹر، دہی150 روپے کلو، چکن اور انڈوں کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، سبزیوں اور پھلوں کی قیمت متعلقہ مارکیٹ کمیٹی مقرر کرے گی۔