صوبائی وزیر تعلیم منصورقادر کا دورہ گجرات، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے مفت آٹا فراہمی کے مراکز کا دورہ کیا
صوبائی وزیر تعلیم منصورقادر نےکم آمدن والے شہریوں کو مفت آٹا کی فراہمی کےلئے قائم مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ، انہوں نے سعد مارکی، بشیر میرج ہال، ضلع کونسل ہال میں قائم آٹا مراکز کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس ان کے ہمراہ تھے
صوبائی وزیر تعلیم منصورقادر کا کہنا تھا ریلیف پیکج کے تحت پنجاب بھر میں آٹا کی مفت فراہمی جاری ہے، آٹا مراکز پر شہریوں کو مفت آٹا کی فراہمی کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات میں 21 مراکز پر شہریوں کو آٹا کی فراہمی جاری ہے شہریوں کی سہولت کے لئے ریونیو افسران، محکمہ فوڈ کے افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں
صوبائی وزیر تعلیم منصورقادر کا کہنا تھامراکز تعینات افسران و عملہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں عفلت کے مرتکب افسران و عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ آٹا کے معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، فلور ملز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے
ڈپٹی کمشنر صفدر ورک کاکہنا تھا شہریوں کی سہولت کے لیے تحصیل گجرات میں گرینڈ مار کی بھمبر روڈ گجرات, سعد مار کی کٹھالہ گجرات رائل مارکی، شاہ جہانگیر روڈ, گجرات ضلع کونسل ہال گجرات ,بشیر میرج ہال جی ٹی روڈ پر مرزکز قائم کئے گئے ہیں
جلالپورجٹاں میں عرفان میرج ہال ,ڈائمنڈ مار کی ہیں جبکہ کنجاہ میں دو مراکز قائم کئے ہیں جن میں اکبر مار کی منگووال غربی ،مدثر میرج ہال سے فری آٹا شہری حاصل کرسکتے ہیں
تحصیل کھاریاں میں میونسپل کمیٹی، کھاریاں، اظہر پیلس میرج ہال ڈنگہ روڈ کھاریاں، اجوا میرج ہال جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ ،قاسم میرج ہال جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ ،میونسپل کمیٹی ڈنگہ الحسین میرج ہال ڈنگہ، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹلہ شامل ہیں
تحصیل سرائے عالمگیر میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر،راجر کنال ریسٹ ہاؤس سرائے عالمگیر، تاج مارکی جی ٹی روڈ ،صاعق پیلس میرج ہال نزد دفتر 1122 میں آٹا فراہمی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔