وفاقی وزیر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین سے لیگی رہنما و امیدوار ایم پی اے پی پی 33چوہدری فاروق افگن نے لاہور میں ملاقات
دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں حلقہ کی سیاست اور حلقہ پی پی 32کی صورتحال بارے تفصیلی گفتگو کی گئی چوہدری فاروق افگن نے انہیں این اے 63اور صوبائی حلقوں کی حالیہ سیاسی صورتحال اور انتخابی تیاریوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جبکہ حلقہ پی پی 32اور جلالپورجٹاں کے تعلیم و صحت سے متعلقہ مسائل پر بھی بریفنگ دی چوہدری سالک حسین نے انہیں مسائل کے حل اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مل جل کر چلنے اور مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عہد کیا امیدوار پی ایم اے پی پی 33چوہدری فاروق افگن نے بتایا کہ این اے 63، پی پی 31,32کے نظریاتی مسلم لیگی ورکرز کا جلد ہی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اکٹھ کرینگے جسمیں مسلم لیگ کی تنظیم سازی کی جائیگی اور پرانے وررکرز کو ذمہ داریاں سوانپی جائیں گے این اے 63سے امیدوار کے حوالے سے بھی مشاورت اور پیش رفت ہوئی جبکہ اس تاہم اس حلقہ سیے امیدوار کا باقاعدہ اعلان چوہدری شجاعت حسین کی مشاورت سے چوہدری سالک حسین مناسب وقت پر کرینگے
چوہدری فاروق افگن نے کہا کہ اس وقت پی پی 32کا سب سے بڑا مسئلہ موٹر وے روٹ سے متاثر ہونیوالی آبادی کا ہے اس حوالے سے چوہدری سالک حسین نے بھر پور مدد کرنے اور اس مسئلہ کو حل کرنیکی یقین دہانی کروائی ہے بلاشبہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین چوہدری ظہور الٰہی شہید کے حقیقی سیاسی وارث اور انکے خدمت مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں