پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری، امیدوار پی پی33اور34چوہدری شافع حسین نے گزشتہ روز ظہورپیلس گجرات میں مصروف دن گزارا، جہاں پرسارا دن عوامی وفود نے ان سے ملاقاتیں کیں اورمسائل سے آگاہ کیا،چوہدری شافع حسین نے حلقہ پی پی34کنجاہ، منگووال سے بھی اہم سیاسی وعوامی شخصیات نے ملاقاتیں کرتے ہوئے
انہیں اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پرچوہدری علی ابرارجوڑا، مقدس یاسین بٹ، چوہدری قذافی، حافظ سرفرازاجمل ودیگربھی موجودتھے۔چوہدری شافع حسین نے عمائدین علاقہ کواپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ظہورپیلس گجرات میں چوہدری شافع حسین کی آمد کے ساتھ ہی رونقیں دوبالا ہوگئیں اورعمائدین شہر جنہوںنے گزشتہ آٹھ سالوںسے یہاں آناچھوڑ دیاتھا نے بھی ان سے ملاقاتیں کرتے ہوئے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے کہاکہ اپنے دادا شہید چوہدری ظہورالٰہی کے خدمت وتابعداری اوررواداری کے مشن پرعملی طورپرگامزن ہوں میرے والد سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے بھی ذاتی مفادات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خاطرقربانیاں دیں
انشاءاللہ خاندانی میں کبھی بھی کمی نہ آنے دوں گا،چوہدری شافع حسین کاکہناتھاکہ چوہدری ظہورالٰہی شہید دورکے بزرگ ساتھیوں سے رابطے میں ہوں اورمیں سمجھتاہوں کہ سیاست میں رواداری ہونی چاہیے آج عہد کرتاہوں کہ اپنے دادا اوروالد کے مشن کوآگے بڑھاتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کومتحد ومنظم کروں گا