اوورسیز پاکستانی لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناعی ہونے کے باوجود 132مرلے اراضی پر قبضہ ہونے پر سراپا احتجاج انصاف کیلئے پولیس آفیسران کے دفاتر پر در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور
جلالپورجٹاں کے رہائشی ڈنمارک میں مقیم ڈاکٹر احسان الرحمن بابا کا کہنا ہے کہ ہمارموروثی جائیداد 38 کنال حلقہ پٹوار نندپور میں مشترکہ چلی آ رہی ہے جسکی ابھی تک نہ ہی تقسیم اور نہ ہی نشاندہی ہوئی ہے اس جائیداد پر تقسیم کے بغیر ہی دھونس و دھمکی ، بدمعاشی کے بل بوتے پر بعض افراد پولیس کی سرپرستی میں قبضہ کرتے ہوئے تعمیرات کر رہے ہیں قبضے کیلئے علاقے کے بدنام زمانہ اور بدمعاش لوگوں کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے
متاثرہ اوورسیز ڈاکٹر احسان الرحمن نے بتایا کہ اس واقعہ پر میر ے خاندان کی جان، مال کو خطرات لاحق ہیں ڈی ایس پی جلالپورجٹاں سمیت تمام پولیس آفیسران کو جائیداد کو باقاعدہ آگاہ بھی کیا کہ تقسیم کا دعوی عدالت عالیہ لاہور میں چل رہا ہے جسکے تحریری ثبوت بھی پیش کےے گئے ہیں
حکم امتناعی ہونے کے باوجود جلالپورجٹاں پولیس اپنی سرپرستی میں تعمیرات کا آغاز کےے ہوئے ہوئے آئی جی پنجاب ، آر پی او گوجرانوالہ ، ڈی پی او گجرات فی الفور قبضہ رکوائیں اور عدالتی احکامات کی خلاف وورزی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لے کر کارروائی عمل میں لائیں
ڈاکٹر احسان الرحمن نے کہا کہ عدالت میں معاملہ ہونے کے باوجود پولیس آفیسران کو ایسی کونسی جلدی ہے کہ وہ اپنی ججمنٹ دے کر تعمیرات شروع کروائے ہوئے ہیں