منڈی بہاؤالدین میں تھانہ سول لائن کی حدود میں آج رات مبینہ پولیس مقابلہ ہوا
گزشتہ سیم نالہ کے قریب دو بدنام زمانہ اشتہاری ملزمان اور سرغنہ رضوان عرف جانو اور عمران عرف ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا
ملزمان نے 03 دیگر شناخت شدہ ملزمان کے ہمراہ مل کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی،دوران فائرنگ دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے
دونوں ملزمان نے 17.03.2023 کو ایک پرانے پولیس مقابلے کا بدلہ لینے کے لیے ایک کانسٹیبل محمد شاہد کے نوعمر بھائی کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا ہلاک ہونیوالے ملزمان سے نوجوان کا چھینا ہوا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے
ملزمان نے چند ماہ قبل انچارج سی آئی اے منڈی بہاؤالدین عامر شاہین کے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کرنیکی کوشش کی تھی، جس کے نتیجے میں انچارج سی آئی اے کے بیٹے احسن ایڈووکیٹ کو اس وقوعہ کے دوران آٹھ گولیاں لگیں تھیں،
ملزمان کی لاشوں سے برآمد ہونے والے موبائل فونز کے مطابق وہ مزید پولیس افسران اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،اشتہاری ملزم رضوان بینک ڈکیتی کے ساتھ قتل کیس میں بھی مطلوب تھا،ملزمان کا کرمنل ریکارڈ پیش کر دیا گیا ہے،