ماہ مقدس رمضان المبارک میں ا نجمن بہبودی مریضاں عزیزبھٹی شہید ہسپتال کے لئے عطیات جمع کرانے کاسلسلہ جاری ہے
گزشتہ روز جنرل سیکرٹری جاوید بٹ نے خادم حسین سلیمی، خادم علی خادم، مرزا خالد محمود مغل، ندیم طاہررندھاوا ،تنویراکرم کے ہمراہ شہرکے مختلف بازاروں کادورہ کرتے ہوئے دکان ٹو دکان جاکرعطیات جمع کیے ،عطیات دینے والوں میں نے کثیر تعداد میں عطیات دیئے
۔اس موقع پر تاجروں سے گفتگوکرتے ہوئے جاویدبٹ کا کہنا تھا کہ گجرات کے تاجراورصنعتکارومخیرحضرات انجمن بہبودی مریضاں کودکھی بے سہارا مریضوں کیلئے کثیرعطیات دے رہے ہیں
انکا کا مزید کہنا تھا انجمن بہبودی مریضاں 1974سے عزیزبھٹی ہسپتال کے کمرہ نمبر28میں مستحق مریضوں کیلئے کام کررہی ہے ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ جوبھی مریض آئے اسے بلاتفریق ادویات فراہم کی جائیں
جاوید بٹ کا مزید کہنا تھا سالانہ ایک کروڑ روپے سے زائد کی ادویات فراہم کی جاتی ہیں اہل گجرات سے اپیل ہے کہ ماہ مقدس کی آمد کے موقع پر انجمن بہبودی مریضاں کوزیادہ سے زیادہ فنڈز دیں تاکہ مہنگائی بیروزگاری سے محبورعوام کومفت ادویات فراہم کی جاسکیں۔