شہری کو ہراساں کرنے پر ڈی ایس پی صدر گجرات عدالت طلب کیس کی سماعت آج ہوگی لیز کمپنی کے ڈیلر ساجد محمود سکنہ نزد پولیس چوکی منگووال غربی نے فاضل سول جج گجرات مس افشاں یونس کی کورٹ میں کیس دائر کرتے ہوئے
موقف اختیار کیا کے ڈی ایس پی صدر سرکل گجرات ملک عدنان اور ایس ایچ او تھانہ منگووال رائے فیاض احمد بسازش محمد عرفان سکنہ منگووال غربی کے ساتھ مل کر بلیک میل،ہراساں اور زبردستی غیر قانونی طریقے سے آئے روز تھانہ بلا کر پریشرائز کررہے ہیں
ساجد محمود کی درخواست پر عدالت نے ڈی ایس پی صدر سرکل گجرات ملک عدنان، ایس ایچ او رائے فیاض احمد اور محمد عرفان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 مارچ کو اصالتا طلب کرلیا