فائرنگ کرکے شہری کو معذور کرنے والے ملزم ملک غلام اکبر کو 14 سال سزا اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم.
علاقہ مجسٹریٹ دفعہ 30 چوہدری اورنگزیب گوندل نے تھانہ سول لائن کے علاقہ مہمدہ کالونی کے رہائشی اوورسیز پاکستانی نثار احمد کو فائرنگ کرکے زندگی بھر کےلیے ٹانگوں سے معذور کرنے والے ملزم ملک غلام اکبر سکنہ مہمدہ کالونی کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 14 سال قید اور تقریبا پونے دس لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنادیا ہرجانہ کی
عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی ملزم ملک غلام اکبر پر الزام تھا اس نے معمولی تلخ کلامی پر 27 فروری 2021 کو پسٹل 30 بور سے فائرنگ کرکے نثار احمد کو شدید مضروب کردیا تھا جسکا مقدمہ مضروب کے سسر محمد شفیع کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں ایف آئی آر نمبر 134/21 درج ہے ملزم تقریبا دو سال سے گجرات جیل میں بند ہے