امیرجماعت اسلامی پنجاب وصوبائی، صدرملی یکجہتی کونسل ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر ناجائز ریاست اسرائیل کی فوج کا خواتین اوربچوں سمیت نہتے نمازیوں پرحملہ بدترین دہشتگردی ہے اس پراقوام متحدہ اور امن کے عالمی ٹھیکیداروں کی خاموشی شرمناک ہے پوری دنیا کے مسلمانوں کواشتعال دلایا جارہا ہے جس کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے،
انہوں کا مزید کہنا تھا گزشتہ سال 56 ہزار انتہا پسند یہودیوں نے مسجداقصی پرچڑھائی کی جبکہ رواں برس اب تک 10ہزار یہودی شرپسند مسجد اقصی کی بے حرمتی کرچکے ہیں،قبلہ اول سمیت نمازیوں اور اعتکاف کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر انتہا پسند اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کے خلاف امیرجماعت سراج الحق کی اپیل پر پاکستان بھرکی طرح پنجاب میں بھی یوم احتجاج منایا گیا
،ضلعی وتحصیل ہیڈکواٹرزسمیت یونین کونسل سطح تک جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں جن میں اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی