قومی اسمبلی میںڈیم فنڈ کی رقم قومی خزانے میں جمع کروانےکی قرارداد کھیل داس کوہستانی نے پیش کی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی روایات سے ماورا اور خلاف قانون و ضابطہ نئے ڈیمز اور آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے فنڈز جمع کرنے کا آغاز کیا تھا اور 10 جولائی 2018 کو ’سپریم کورٹ آف پاکستان دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ‘ قائم ہو تھا۔
قرارداد کے متن کے مطابق بینک منافع کے بعد یہ رقم بڑھ کر تقریباً 17 ارب روپے ہو چکی۔