گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری، 2ڈکیت،3منشیات فروش گرفتار 4 کلوگرام سے زائد چرس ،نقدی و اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ صدرگجرات نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش ناصر عرف بیگی کو گرفتارکرتے ہوئے ملزم سے 1650گرام چرس برآمد کرلی
ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان افتخار حسین عرف کالا ککڑی سے 1360گرام اور محمد اشتیاق سے 1260گرام چرس برآمد ہوئی
دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان محمد ثقلین اور محمد فیاض کو گرفتار کر کے 21ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا
ایس ایچ او تھانہ بولانی اور انکی ٹیم نے دوران ناکہ بندی قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری نیک زادہ ولد امیر زادہ سکنہ ضلع سوات کو گرفتار کر لیا۔جو تھانہ واہ کینٹ پولیس کو سال 2018سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا