پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیویز ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا
نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں چیڈ 9 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے ول ینگ 17 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنےاورٹام لیتھم 32 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جب کہ ان کے ہمراہ ڈیری مچل 9 رنز بنا لیے ہیں
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، زمان خان کی جگہ نسیم شاہ کو سکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ کیویز سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئیں، ایڈم ملنے اور ایش سودھی کی واپسی ہوئی ہے
پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری اور حارث رؤف کی بہترین باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی20 میچ میں 38رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی تھی
اس سے قبل کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے حارث رؤف کی شاندار باؤلنگ کی بدولت مہمان ٹیم کو صرف 94 رنز پر ڈھیر کر کے میچ میں 88 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی