ہبہ عبوک نے گزشتہ ماہ مارچ میں شوہر سے طلاق لینے کے لیے ہسپانوی عدالت سے رجوع کیا تھا، کیوں کہ اشرف حکیمی اسپین میں ہی رہائش پذیر ہیں۔
اہلیہ کی درخواست پر جب عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو معلوم ہوا کہ اشرف حکیمی نے اپنی 80 فیصد جائیداد، ملکیت، سامان اور نقد دولت والدہ کے نام کر رکھی ہے جب کہ ان کی 80 فیصد تنخواہ بھی والدہ کے اکاؤنٹ میں ہی آتی ہے
اور اگر اشرف حکیمی نے عدالت سے طلاق کے عوض سابق اہلیہ سے دولت دلوانے کی درخواست دائر کی تو اداکارہ کو لینے کے بجائے 15 لاکھ امریکی ڈالر تک سابق شوہر کو دینے پڑیں گے