سیلولر نیٹ ورک کمپنی جاز اور اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے پیش نظر پاکستانی عوام کو قسطوں پر موبائل فون دینے کا منصوبہ متعارف کرادیا
دونوں کمپنیز نے مشترکہ منصوبے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹس کے ذریعے کیاہے
منصوبے کے تحت فوری طور پر کمپنیاں صرف ’ریڈمی نوٹ 11‘ کو 6 ماہ کی اقساط پر دے رہی ہیں، تاہم پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اس میں دیگر برانڈز اور فونز کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔