حکومتی اراکین اور اپوزیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان سپریم کورٹ کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر سیاسی جماعتوں کو انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کرنے سے متعلق اختلافات سامنے آگئے ہیں
پی ٹی آئی مذاکرات کو عدلیہ کے ’قانونی تحفظ‘ کی خواہاں ہے اور حکومتی اتحاد عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے
پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آگے بڑھنے کے لیے مذاکرات کی تجویز کی حمایت کی لیکن کہا کہ اس پہلے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مذاکرات کے لیے ماحول سازگار ہو
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیاد شرط یہ ہے کہ مذاکرات ’آئین کی حدود سے باہر‘ نہیں ہونے چاہئیں، سپریم کورٹ نے انتخابات کے لیے 14 مئی کی تاریخ برقرار رکھ کر ایک اچھا حکم جاری کیا ہے