چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ایک فلاحی ریاست کی ہے
حقیقی آزادی ٹرانسمیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے عام آدمی پرائیویٹ اسپتالوں میں جا کر سرجری کرا سکتے ہیں ،مگر اب خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ ختم کر دیا گیا ہے ، پناہ گاہوں کو بند کیا جا رہا ہے
ہمارا اگلا قدم ایجوکیشن کارڈ لانا ہے ، ایجوکیشن کارڈ سے غریب کا بیٹا بڑے پرائیویٹ اسکولوں میں جا سکے گا ،ہمیں موقع ملا تو تعلیم اور صحت کارڈ لائیں گے
کل ہم لاہور میں لبرٹی چوک سے پیدل ریلی نکالیں گے ، آئین کو تباہ کرنے کیلئے کوششیں ہو رہی ہیں، آئین کے مطابق الیکشن ہونا چاہیے ، کل پنڈی اور پشاور سے بھی ریلی نکالی جائے گی