الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ شدہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی صدارت برقرار رکھی اور چوہدری وجاہت کی درخواست خارج کردی
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں چوہدری شجاعت کی صدارت کو بحال کردیا اور کہا کہ انہیں اس عہدے سے ہٹانےاور پارٹی کے اندر اس سے متعلق انتخابات کرانے کی کارروائی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں
مسلم لیگ (ق) کے آخری انٹر پارٹی الیکشن جنوری 16 جنوری 2021 کو ہوئے تھے اور پارٹی آئین کے مطابق اگلا الیکشن 16 جنوری 2025 کو ہونا ہے