گجرات پولیس کی جانب سے پکڑے جانیوالے پانچ کلو چرس کے مقدمہ میں ملزم کو ساڑھے سات سال قید کی سزا کاحکم
ایڈیشنل سیشن جج گجرات محمد یوسف ہنجرا نے تھانہ دولت نگر کے منشیات کے مقدمہ میں ملزم محسن اعجاز کو ساڑھے سات سال قید اور 35 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا
جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید ساڑھے چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی،استغاثہ کے مطابق 16اپریل 2022کو فتح پور چوک سے تھانہ دولت نگر پولیس نے ملزم محسن اعجاز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 5کلو چرس برآمد کی تھی،
استغاثہ کی پیروی اے ڈی پی پی چوہدری خرم شہزاد رنیاں نے کی