سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو ساڑھے 4 بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا
چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے لیڈرز کو بتا دیں یہاں صرف وکلا اور صحافی ہوں گے، کوئی سیاسی رہنما اور کارکن عدالت نہیں آئے گا
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کر رہا ہے
سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکیل حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈائری برانچ سے رینجرز اہلکاروں نےعمران خان کو گرفتار کیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈھائی بجے معاملے پر سماعت کی
چیف جسٹس نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا کیس ہائیکورٹ میں لگا ہوا تھا؟ جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر تھی
چیف جسٹس نے کہا کہ لگتا ہے عمران خان درخواست دائر کرنا چاہتے تھے، عمران خان بائیو میٹرک کے لیے کمرے میں موجود تھے