سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ساڑھے 4 بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پولیس سابق وزیراعظم کو لے کر عدالت پہنچ گئی
عمران خان کو 15 گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی قافلے میں سپریم کورٹ لایا گیا، عمران خان کو کمرہ عدالت میں پہنچانے کے بعدکمرہ عدالت کو بند کردیا گیا
سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں اور پولیس کا انسداد دہشت گردی اسکواڈ عدالت کے اطراف موجود ہے جب کہ پولیس کی جانب سے عدالت کے باہر سے غیر معینہ گاڑیوں کو بھی ہٹادیا گیا ہے