پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہرپرامن احتجاج ریکارڈ کرایاجائےگا،عوام شرکت کیلئےپہنچیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتوں کی جانب سے مجرم کو تحفظ دیا جارہا ہے،ہم نے اپنے ملک کے اداروں کاتحفظ کرنا ہے۔ایک مجرم کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہےتاکہ وہ آئند ہ بھی ملک کی معیشت کو تباہ کرے۔
وکلا کو بھی اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،ہم پہلے بھی میدان میں رہے،اب ایک بار پھر میدان میں آنے کی ضرورت ہے،انصار الاسلام کے سالار اور رضاکارنظم کو برقرار رکھنے کیلئےپہنچیں۔