جاپان کی آئسکریم کمپنی ‘کیلاٹو’ نے دنیا کی سب سے مہنگی آئسکریم کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس آئسکریم کا نام Byakuya نے جس کی قیمت 8 لاکھ 73 ہزار اور 400 جاپانی یان ہے، اس آئسکریم کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ آپ ایک استعمال شدہ اچھی گاڑی خرید سکتے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس آئسکریم کو اتنا مہنگا ایک خاص جُز بناتا ہے جو اٹلی کے علاقے ‘البا’ میں اگائی جانے والی نایاب سفید ٹرفل ہے، جس کی قیمت 2 ملین جاپانی ین فی کلو ہے۔
اس کے علاوہ دیگر خاص اجزاء میں Parmigiano Reggiano اور sake lees شامل ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جاپانی کمپنی کا مقصد صرف مہنگی آئسکریم بنانا ہی نہیں تھا بلکہ وہ آئسکریم کی شکل میں یورپی اور جاپانی اجزا کو ملانا چاہتے تھے، جس کیلئے انہوں نے نامور اور ماہر شیف کی خدمات حاصل کیں۔